11 جون 2012 - 19:30

وینزویلاکے صدر ہوگو چاویز نے روس ، چین اور اسلامی جمہوریہ ایران کو وینیزویلا کے تین طاقتور اتحادی قرار دیا ہے۔

ابنا: ہوگو چاویز نے گزشتہ شب وینیزویلا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد کے اجتماع میں کہا کہ روس اور چین کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور ایران اور میرے ہم منصب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کےساتھ ہمارے مضبوط روابط ہیں۔

ہوگو چاویز نے مزید کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ سنہ دو ہزار انیس تک وینزویلا کے صدر کا عہدہ میرے پاس رہے گا اور میں اس ملک کو خود مختاری سے ہمکنار کر کے رہوں گا۔

وینزویلا کے آئین کے مطابق اس ملک میں صدر کے عہدے کی مدت چھ سال ہوتی ہے اور صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ہوگو چاویز سنہ دو ہزار انیس تک اس ملک کے صدر ہوں گے۔

وینیزویلا کے صدر نے ایسی حالت میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواۓ اور طویل تقریر کی ہے کہ جب خصوصا حالیہ چند دنوں کے دوران حکومت کے مخالفین کی جانب سے ان کی خرابی صحت اور صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بارے میں وسیع پیمانے پر پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا۔....... /169